گومازی سے برآمد 3لاشوں کی شناخت ہوگئی ، تعلق مزاحمتی تنظیم سے تھا

گومازی میں برآمد تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ، تعلق مزاحمتی تنظیم سے  تھا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گومازی کے پہاڑی علاقہ انجیر کہن سے  آج بروز ہفتہ کو3لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنکی شناخت بلوچ عرف نوکاپ ہیڈ  ماسٹر محمدحْسین، بیبگر حرف لالہ ندیم ہیڈ ماسٹر محمدحْسین،مْدیر حرف باہڑ  حاجی عبدالرحمان کے ناموں سے ہوگئی جو گومازی کے رہائشی تھے اوران کا تعلق  مزاحمتی تنظیم بی ایل ایف سے تھا۔تینوں لاشیں تاحال فوج کے تحویل میں ہیں  انہیں ورثہ کے حوالے نہیں کیا گیا ہے ۔ گومازی کا علاقہ انجیر کہن بہت دور  دراز اور دشوار گزار علاقہ ہے اسی لئے واقعات کے محرکات و نوعیت معلوم نہ  ہوسکے تاہم سنگر کے نامہ نگار واقعات کے محرکات و نوعیت کی تفصیلات جاننے  کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔مزید تفصیلات آنے تک نیوز میں شامل کر لئے  جائینگے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل