دشت میں آپریشن ،اسکول ٹیچر سمیت3افرادحراست بعد لاپتہ

تربت  کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج کا آپریشن دو مہینوں سے جاری ،  مزید 3افرادحراست بعد لاپتہ کردیئے۔تفصیلات کے مطابق گوادر سے ملحق کیچ کا  علاقہ دشت میں پاکستانی آپریشن دو مہینوں سے جاری ہے ۔آج بروز منگل کو  پاکستانی فوج نے دشت کے قصبوں مچی اور بل کراس کے آبادیوں پر حملہ کرکے  چادرو چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ  بناکر اسکول ٹیچرماسٹر اکبر ولد ہیبتان سمیت یونس ولد غلام شاہ اوررشید ولد  عثمان نامی 3افراد کوحراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اساتذہ  کی فوج کے ہاتھوں حراست بعد گمشدگی سے اسکول کے طلبا نے احتجاجاً اسکول بند  کردیا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل