مند گیاب سے فورسز نے 3افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا

تربت   پاکستانی فوج نے مند گیاب میں آپریشن کرکے 3افراد کو حراست  بعد لاپتہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے تربت کے علاقے مند گیاب  میں آپریشن کرکے 3افراد کو حراست میںلیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ایف  سی کی جانب سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق انہوں نے مند گیاب سے  3مشتبہ افراد کو ایک کالعدم تنظیم کے شبے میں حراست میں لیا ہے۔واضع رہے کہ  فورسز کی جانب سے بلوچستان بھر روزانہ آپریشن کی آڑ میں درجنوں کی تعداد  میں بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا جاتا ہے جن کا بعدازاں صرف  مسخ لاشیں ان کے لواحقین کو موصول ہوتی ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل