دالبندین وکوئٹہ میں فائرنگ سے 2افرادہلاک،حب میں خاتون و بچہ ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ دالبندین کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک  کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دالبندین کے علاقے میں نامعلوم مسلح  افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔ لیویز نے نعش قبضے میں  لیکرشناخت کیلئے ہسپتال پہنچادیا۔جبکہ حب کے علاقے میں خاتون اور بچہ پانی  میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جمعرات کو ساکران لسبیلہ کینال میں خاتون ا ور  بچہ ڈؤب کر جاں بحق ہوگئے خاتون کی نعش پانی سے نکال لی گئی جبکہ بچے کی  تلاش جاری ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو ہلاک کردیا۔  تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پرایک شخص محمد  نعیم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بیٹی فاطمہ بی بی کو  ہلاک کردیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل