مند سے فوج کے ہاتھوں لاپتہ 2افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے

مند سے فوج کے ہاتھوں لاپتہ 3افراد تاحال بازیاب نہ  ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق 12دسمبر کو رات 3بجے پاکستانی فورس ایف سی نے مند  کے علاقے بلو میں حاجی آدم نامی شخص کے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو  شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد کئی قیمتی سامان لوٹ  لئے جبکہ گھر سے 5افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔جنکی شناخت ماسٹر  خداداد، خالد آدم، امجد دوشمبے، عقیل خداداد اور فضل عبدالرحمن کے ناموں سے  کی گئی۔حراست میں لئے گئے افراد کی بازیابی کیلئے اہلخانہ نے مند میں ایف  سی کیمپ پر دھرنا دیا جس سے ماسٹر خداداد ،عقیل خداداورفضل عبدالرحمن کو  دوسرے روز چھوڑ دیا گیا جبکہ خالد آدم اورُْ امجد دوشمبے تاحال لاپتہ ہیں  اور ان کے خاندان کو انکی زندگیوں کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل