کولواہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ، مزید25افراد حراست بعد لاپتہ

تربت کولواہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ،جمعرات کے  روزکولواہ کے مختلفقصبوں مالارشم ، ریکچائی ، گند چائی ، بنی ، گوشانگامیں  فوج نے گھر گھر تلاشی کر کے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،کلینک و  دکان سمیت 5گھر نذر آتش ، 25افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔تفصیلات  کے مطابق گذشتہ روز جمعرات کو پاکستانی فوج نے کولواہ کیمختلف قصبوں  مالارشم ، ریکچائی ، گند چائی ، بنی ، گوشانگاکے آبادیوں کو محاصرے میں  لیکرگھر گھر تلاشی لی ۔خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گھروں کے  قیمتی سامان لوٹ کر کھڑکیا ں و دروازے توڑ دیئے ۔جبکہ ایک کلینک اورایک  دکان سمیت 5گھرکو نذرآ تش کردیئے گئے ۔فورسز نے علاقے کو لوگوں کو قطار میں  کھڑا کرکے25افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کی  شناخت عبدالرشید ولد عبدالرحمان ، شعیب ولد محمد عظیم ، منیر ولد امام بخش،  اللہ داد ولد شفیع محمد ، حکیم ولد موسیٰ، سلیم ولد غلام حسین ، لالو ولد  اللہ بخش ،تقدیر ولد ابراہیم ،فضل ولد حشو،جمال ولد حشو،دلمراد ولد صوالی  ،بشام ولد بورو ، محمد انور ولد خدا بخش،ملا محمد بخش کا بیٹا،لالو ولد  محمد ،رمضان ولد در محمد ،الطاف ولد حاصل ،شاکر ولد میار،جمال ولد عطا محمد  ،عطا ولد رمضان ،اقبال ولد مراد ،ظریف ولد خدا بخش،جنگیان ولد خدا  بخش،قادر بخش ولد عطا مراد،پٹھان ولد فیضو کے ناموں سے کی گئی۔واضع رہے ان  علاقوں میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا  گیا ہے اور متعدد قصبے آئے روز کے فوجی آپریشن سے خالی ہوگئے ہیں ۔سینکڑوں  لوگ نقل مکانی کرکے تربت، حب ، گوادر یا دیگر شہروں کی جانب کوچ کرگئے

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل