کیچ دشت میں آپریشن جاری ، مزید23افراد لاپتہ

تربت کیچ دشت میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ، مزید 23افراد حراست بعد  لاپتہ کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گوادر سے ملحق ضلع کیچ کا علاقہ دشت  میں پاکستانی فوج کی آپریشن ڈیڑھ مہینے سے جاری ہے۔آج بروز منگل کو فوج نے  دشت کے علاقوں دِزدِر اورکلیرو میں آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی ۔چادرو  چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ  بنایا۔جبکہ گھروں کی قیمتی اشیا لوٹ لئے اور مکانوں کے دروازے و کھڑکیاں  توڑ دیں ۔ فوج نے علاقے کے 23افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر  منتقل کردیا۔جنکی شناخت سمیر ولدالیاس، ولید ولدالیاس، منیر ولدالیاس،  حامدولدالیاس،حمیدولدمیران، اسلم ولدرسول بخش، الہٰی بخش ولددوشمبے، حلیف  ولددوشمبے، پْھلان ولدبدل، شبیر ولدبدل، عزت ولدعلی محمد، صادق ولدشاہ  دوست، تارق ولدغلام، خدابخش ولدمراد جان، خالد ولدسلیمان، حبیب ولدغلام،  اعزیز ولد غلام، لیاقت ولدبہرام، نصیر ولدسخیداد، راشدولدسخیداد، بیت اللہ  ولدعبداللہ، مجاہدولدعبّاس رہائشی دِزدر اوروسیم ولدمحمد بخش رہائشی  کپکپارکے ناموں سے کی گئیں۔ واضع رہے کہ سی پیک روٹ پر واقع علاقہ دشت  گذشتہ دو مہینوں سے فوجی آپریشن کی زد میں ہے اب تک 184افراد کو حراست بعد  لاپتہ کیا گیا جن میں چند افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کیا گیا  جبکہ سینکڑوں سے اوپر اب تک لاپتہ ہیں ۔ اور متعددلوگوں نے علاقہ چھوڑ کر  نکل مقانی کی ہے

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل