دشت میں پاکستانی فورسز کی بر بریت جاری،مزید21افراد حراست بعد لاپتہ

تربت سی پیک روٹ پر واقع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج کی طویل ترین  آپریشن جاری ،خواتین و بچوں پر تشدد، گھروں میں لوٹ مار و توڑ پھوڑ،مزید  21افراد حراست بعد لاپتہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر سے ملحق ضلع کیچ کے  علاقے دشت میں پاکستانی فوج کی طویل ترین فوجی آپریشن جاری ہے۔آج بروز بدھ  علی الصبح پاکستای فوج نے دشت کے علاقوں شولی اورجمنی کی آبادیوں کا محاسرہ  کرکے گھر گھر تلاشی لی،خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔گھروں  میں توڑ پھوڑ کرکے قیمتی سامان سمیت 2گاڑی اور4موٹراسائیکل قبضے میں لے لئے  جبکہ21افرادکو قطار میں کھڑا کرکے بعدا زاں انہیں اپنے ساتھ لئے جن کا تا  حال کوئی اتا پتہ نہیں ہے ۔حراست میں لئے گئے 21افراد کی شناخت نذیر ولد  حاجی حیاتان،اللہ بخش ولد نبی بخش،زاہد ولد اللہ بخش،بہرام ولد رشید ،آصف  ولد مراد جان،یاسر ولد عبداللہ،آصف ولد داد محمد،بشیر ولد حاجی  حمزہ،ابراہیم ولد خان محمد،مراد محمد ولد ابراہیم،جاوید ولد محمد مراد،ناصر  ولد حاجی کریم بخش،عمر ولدجان محمد،سراج ولد حاجی واحد بخش،محمد کریم ولد  شمبے،یاسین ولد نبی بخش،مجید ولد حسن،نوید ولد حاجی عبدالرحیم ،عبداللہ ولد  دین محمد،مومن ولد حسن ،نوید ولد حاجی عبدالرحمان،عمران ولد باقی کے ناموں  سے کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل