دسمبر 1971 تمام بنگلہ دیشیوں کو آزادی مبارک


دسمبر 1971
تمام بنگلہ دیشیوں کو آزادی مبارک ــــ

پاکستان کا پرچم سرزمینِ ڈھاکہ میں سَر نِگوں ہو گیا ۔ جنرل نیازی اپنا ریوالور کھولتے ہیں اور گولیوں سے خالی کر کے جنرل اروڑا کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں ۔ جنرل نیازی کے تمغے اور رینک سرِ عام اتارے جاتے ہیں ۔ اُن کا چہرہ گہرے سمندر کی طرح ساکت رہتا ھے ۔ ہجوم کی طرف سے گالیوں کی بوچھاڑ شروع ہو جاتی ھے ۔ جنرل نیازی اپنی جیپ کی طرف آتے ہیں جس کا بھارتی فوجیوں نے محاصرہ کر رکھا ھے ۔
" قصاب ، بھیڑیے اور قاتل " کا شور بلند ہوتا ھے ۔
جنرل نیازی اپنی گاڑی میں بیٹھنے والے ہیں ۔ ایک آدمی محاصرہ توڑ کر آگے بڑھتا ھے اور اُن کے سر پر جوتا کھینچ کر مارتا ھے ۔
ہائے ! یہ رسوائی ، یہ بےبسی اور یہ بےچارگی ، یہ ذلت اور یہ ہزیمت ۔

ہماری تاریخ نے پہلے کبھی نہ دیکھی تھی ۔ "

( مضمون " سقوطِ ڈھاکہ " بقلم الطاف حسن قریشی ۔ ہفت روزہ " صحافت " 14 دسمبر 1977

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل