بارکھان میں آپریشن ،11افرادحراست بعد لاپتہ ، کوئٹہ وچمن سے2 لاشیں برآمد

کوئٹہ  پاکستانی فوج کا بارکھان میں آپریشن ، 11افرادحراست بعد  لاپتہ،کوئٹہ اور چمن سے لاشیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی  فوج نے بارکھان میں آپریشن کرکے11افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر  منتقل کردیا۔واضع رہے کہ فورسز کی جانب سے لوگوں کی گرفتاری بعد نامعلوم  مقام پر منتقلی کی کارروائیاں ہر روز درجنوں سے زیادہ ہوتی ہیں جس میں درجن  بھر سے زیادہ لوگوں کوبلوچ عسکریت پسند تنظیموں کی شبہ کے نام پر حراست  میں لیکر لاپتہ کیا جاتا ہے جن کی زندہ صورت بازیابی نہیں ہوتی اور ویرانوں  میں ان کی مسخ لاشیں پھینک دی جاتی ہیں ۔ دریں اثناکوئٹہ پولیس نے ایک  نامعلوم شخص کی لاش ریڈیو اسٹیشن کے قریب سے برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز بجلی روڈ پولیس کے عملے نے ریڈیو اسٹیشن کوئٹہ کے قریب سے ایک  نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے ہسپتال پہنچا دی۔علاوہ ازیں  چمن سے نوجوان کی لاش برآمد ،لیویز کے مطابق چمن کے علاقے گلدار باغیچہ سے  13 سالہ اسد ولد ہارون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا  ہے لیویز نے لاش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری  کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل