پاکستان 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، بھارتی وزیرداخلہ

نئی  دہلی ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نیکہا ہے کہ اگر سرحدی  دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو جلد ہی پاکستان 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔ٹائمز  آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کاتھوا میں خطاب کے دوران  راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ '1971 میں پاکستان 2 حصوں میں تقسیم ہوا تھا  اور اگر پاکستان سرحد پار دہشت گردی سے باز نہ آیا تو عنقریب یہ 10 ٹکڑوں  میں بٹ جائے گا'۔بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ سمجھ نہیں  آتی کہ دہشت گردی بہادروں کا نہیں بلکہ بزدلوں کا ہتھیار ہے۔بھارتی  وزیرداخلہ کے مطابق ان کی حکومت کبھی بھی، کسی کے سامنے اپنا سر نہیں  جھکائے گی۔رواں برس ستمبر میں مقبوضہ کشمیر میں اڑی کے مقام پر بھارتی بیس  کمپ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'آپ دیکھ  چکے ہیں انہوں نے کس بزدلی سے ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنایا لیکن ہمارے  فوجیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل