10دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن بلوچ اسیران کے لواحقین کا مشترکہ پریس کانفرنس


10دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن

بلوچ اسیران کے لواحقین کا مشترکہ پریس کانفرنس

10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے 28جون 2009ء سے لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ ، 25جولائی 2010ء سے لاپتہ رمضان بلوچ ،18مارچ 2014سے لاپتہ زاہد بلوچ اور04اکتوبر 2016 سے لاپتہ شبیر بلوچ کی لواحقین کی جانب سے 10دسمبر 2016ء بوقت شام چار بجے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

صحافی برادری اور تمام شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے ا پیل کی جاتی ہے کہ پریس کانفرنس میں شرکت کرکے لاپتہ افراد کو منظر میں لانے کیلئے ہماری جدوجہد کا ساتھ دیں ۔

منجانب : لواحقین شبیر بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ ، رمضان بلوچ ، زاہد بلوچ

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل