دشت کیچ ومستونگ میں فورسز کا آپریشن 10فرادحراست بعد لاپتہ

کوئٹہ  کیچ دشت اورمستونگ میں پاکستانی فوج نے آپریشن آپریشن  کرکے10افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ  پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے دشت درچکوہ میںآپریشن کرکے9افراد کو  حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جن میں ایک باپ اوراس کے تینوں بیٹے بھی شامل  ہیں جنکی شناخت 60سالہ داد محمداور انکے تین بیٹے فضل ،بخشی اور حاصل کے  ناموں کی گئی جبکہ باقی 5افراد کی شناخت نہ ہوکی۔جبکہ مستونگ کے نواحی  علاقے کلی ساتکزئی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے ایک شخص کو حراست میں  لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجنکی شناخت نہ ہوسکی۔ واضع رہے کہ  بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ کی وجہ سے پاکستانی فوج آئے روز آپریشنزکے نام  پردرجنوں افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیتی ہے جن کا بعد ازاں کسی قسم  کا کوئی اتا پتہ نہیں ہوتا اورشدید تشدد بعد انکی لاشیں ویروانوں میں مل  جاتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل