فورسز پر مختلف حملوں میں بھاری نقصان پہنچایا، 1ریاستی مخبرہلاک کیا،بی ایل ایف

 

کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گوہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں  اور ریاستی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز بدھ  دشت کے علاقے شے زنگی اور بل نگورمیں اسنائپر رائفلز کے دوحملوں میں 2فوجی  اہلکار وں کو ہلاک کیا۔خاران اور نوشکی کے درمیانی علاقہ تازینہ میں اتوار  کے روز بلوچ سرمچاروں نے ایف سی کی قائم چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ  کرکے خیمے میں موجود متعدد اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کوزخمیکردیااوربعد  ازاں بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ چوکی پانچ دن قبل قائم کیا گیا  تھا جس کا مقصد یہاں گیس کے موجود زخائر نکالنے سمیت علاقہ کے مکینوں کو  گیس ملازمت کے جھانسے میں ایف سی میں بھرتی کرناشامل ہے۔ بی ایل ایف ترجمان  نے تازینہ سمیت لجے کے مکینوں کو خبردار کرتے ہوئیکہا کہ وہ سرکاری جھانسہ  میں آکر اپنے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ ایف سی میں بھرتی کے علاوہ  بھی روزگار کے دیگر ذرائع موجود ہیں اور بلوچ عوام ریاستی فورسزو انکے  اداروں کیلئے مخبری اور دیگر معاونت و سہولت کاری سے باز رہیں ورنہ ا ن کے  ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی اورانہیں نشان عبرت بنایا جائے  گا۔ بی ایل ایف ترجمان نے لجے اور کیشنگی ،گوربرات اور سمالو نیمرغ کے  مکینوں کو بھی تنبیہ کی ہے کہ وہ ایف سی کے حالیہ بھرتیوں سے دور رہیں  کیونکہ دونوں طرف سے معصوم بلوچ ہی مارے جائیں گے۔گہرام بلوچ نے مزید کہا  کہ کل بروز منگل کو مشکے کے علاقے گجلی میں اسکول پر قائم فورسز مورچے کو  راکٹ سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا نا  پڑاجبکہ حسب معمول شکست خورد ہ فورسز نے آبادیوں پر کئی راکٹ داغے اور  بلااشتعال فائرنگ کی ۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ زیر حراست ریاستی مخبردشت  کے رہائشی الیاس ولد مولداد کو اقبال جرم قبول کرنے کے بعد موت کی سزا  سنادی گئی۔مذکورہ ریاستی مخبر کو دو نومبرمیں سرمچاروں نے حراست میں  لیاتھا،دوران تفتیش اس نے بلوچ فرزندوں کی فورسز کے ہاتھوں گمشدگی و مسخ  لاشوں کی برآمدگی اور فوجی آپریشنز میں معاونت و شرکت اور اپنے نیٹ ورک کے  متعلق انکشافات کئے ۔اسکے نیٹ ورک کے تمام کارندے ہمارے نشانے پر ہیں جلد  ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی جہد  آجوئی کیخلاف کسی قسم کی ریاعت قبول نہیں کی جاگی جو بھی دشمن ریاست کی  معاونت سے بلوچ جہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریگا ان کا انجام موت ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل