سی پیک پر کام کرنیوالے عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے 2اہلکار ہلاک کئے ،بی ایل ایف

کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کہ جمعہ کے روز ضلع کیچ میں ہوشاب کے سوراپ ندی میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) کے اہلکاروں پر اُس وقت حملہ کیا، جب دو ٹینکر ،ایک فوجی گاڑی کے ساتھ پانی بھرنے آئے تھے۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل