ڈیرہ بگٹی میں ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا  گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف  سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تاہم راکٹ چیک پوسٹ سے تھوڑی دوری پر کھلے  میدان میں جاگر پھٹ گئے اورخوش قسمتی سے حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے ،ذرائع کا  کہنا ہے کہ نامعلوم افرادنے علی الصبح ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا  ۔واقعہ کے فوری بعد ایف سی اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے اردگرد کے علاقوں میں  ناکہ بندی کردی اور تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ایک اور ذرائع نے  بتایا کہ اس دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے جن سے  پوچھ گچھ کی جائیگی اور بے قصور افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد ہی چھوڑدیا  جائیگا۔ 


Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل