کولواہ ،گیشکور،بدرنگ اور وادی میں دو دنوں سے زمینی و فضائی آپریشن جاری

 کولواہ ،گیشکور،بدرنگ اور وادی میں دو دنوں سے زمینی و فضائی  آپریشن جاری،داخلی و خارجی راستے سیل،دو قصبوں سمیت کئی گھر نذر آتش ،  متعددا فراد حراست بعد لاپتہ،لوگ محصور ۔تفصیلات کے مطابق کوہلو ،گیشکور ،  بدرنگ اور وادی میں دو دنوں سے مکمل فضائی وزمینی آپریشن جاری ہے ۔8ہیلی  اور50گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔جبکہ کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز  اتارے گئے ،گھر گھر تلاشی میں خواتین و بچوں پر تشدد اور قیمتی سامانوں کی  لوٹ مارجاری ہے ۔وادی کے علاقے میں فوج نے گامیڈر اور سہراب نامی دو قصبے  مکمل نذر آتش کئے گئے ۔ دو دنوں سے جاری آپریشن میں کئی گھر بھی نذر آتش  اور متعدد افراد حراست بعد لاپتہ کئے گئے جبکہ پورے علاقوں کے داخلی و  خارجی راستے مکمل بند کردیئے گئے ہیں ۔لوگ گھروں میں محصور ہیں کسی کو  نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل