کیچ دشت میں فوجی آپریشن ،خواتین و بچوں پر تشدد

کمبیل دشت کمبیل میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ،گھر گھر تلاشی ،خواتین و  بچوں پر تشدد،گھروں کے قیمتی اشیا لوٹ لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ  کے علاقے دشت کمبیل میں پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کرکے گھر گھر تلاشی  لی ۔خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر بندقیں تھا ن  کرگاڑیاں چڑھاکر ہراساں کیا۔گھروں کے قیمتی اشیا لوٹ لئے جبکہ بلوچی زبان  کے شاعراللہ بخش دیدگ کے گھر کو تیسری بار مکمل لوٹ لیا گیا ۔مقامی ذرائع  کے مطابق فوج کے ساتھ ڈیتھ اسکواڈ کے بھی لوگ شامل تھے جو فوج کی رہنمائی  کر رہے تھے اور گھروں کے قیمتی سازو سامان لوٹنے اور خواتین و بچوں کو شدید  تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔واضع رہے کہ ضلع کیچ کا علاقہ دشت سی پیک کے  روٹ پر پڑتا ہے اور سی پیک کو تحفظ دینے کیلئے پاکستانی فوج گذشتہ ایک  مہینے سے دشت کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کر رہی ہے اور اب تک کی  اطلاعات کے مطابق سینکڑوں لوگوں کو حراست بعدلاپتہ جبکہ درجنوں کو موت کو  گھاٹ اتار چکا ہے 

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل