شہید محمد حسین کی شہادت کو سرخ سلام پیش،بدلہ لیا جائیگا،بی ایل ایف


کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بیسیمہ راغے نیٹ ورک  ڈپٹی کمانڈر محمد حسین بلوچ عرف ہیبت بلوچ کو سر خ سلام اور خراج عقیدت پیش  کرتے ہوئے کہا کہ ضلع واشک کے علاقے سکن چاہی میں گھات لگائے قابض فوج کی  ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے سرمچاروں پر فائرنگ کی جس سے بیسمیہ راغے نیٹ  ورک کے ڈپٹی کمانڈر محمد حسین بلوچ شہید ہوئے۔گہرام بلوچ نے شہید محمد حسین  بلوچ کو خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قومی جہد سے  وابستگی ایک عرصہ سے ہے اور انکی خدمات نوجوان سرمچاروں کے لیے مشعل راہ کی  حیثیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کے معاون کار جو ڈیتھ اسکواڈ  قائم کر کے بلوچ فرزندوں کے خون سے کھیل رہے ہیں انکو کسی صورت بھی معاف  نہیں کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل