پنجگور وڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

کوئٹہ  بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے  سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں گھر  پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے  پیر کوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے  نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ، لاشیں ضروری کارروائی کے لئے مقامی اسپتال  پہنچا دی گئی ہیں، جہاں شناخت میر حسن اور حیات کے ناموں سے ہوئی ہیں ،  دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں ، ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں  ہوسکی ہے۔ پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، جہاں  نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں سیکورٹی پر مامور اہلکار پر جدید اسلحے سے  فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار موقع پرہلاک ہوگیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل