کاہان،چھتر،آواران فوجی آپریشن جاری،ایک بلوچ فرزند شہید

کوئٹہ  کاہان،چھتر،آواران پاکستانی فوجی آپریشن جاری،ایک بلوچ  فرزند شہید،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کاہان اور چتھر میں پاکستانی زمینی  فوج کا آپریشن جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے درجنوں گھروں کو  نذر آتش کر دیا ہے جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دوسری  جانب آواران میں جاری آپریشن میں مزید شدت کی اطلاعات ہیں پیراندر کے علاقے  جھکرو میں درجنوں گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد پاکستانی زمینی فوج کی بڑی  تعداد درمان بھینٹ وادی اور قندھار کے علاقوں کا گھیراو کر چکی ہے اور  وہاں گھروں کو جلانے کے ساتھ کئی افراد کو لاپتہ کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم  کاہان اور پیراندر میں مواصلاتی نظام منقطہ کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے مکمل  نقصانات کی تفصیل تک تاحال رسائی نہ ہو سکی ،تاہم نمائندؤں کی کوشش ہے جلد  تفصیلات تک رسائی حاصل کی جا سکے

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل