الیکشن  نے ثابت کیا کہ امریکی قوم تقسیم ہے، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن امریکہ کے صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والی ہیلری کلنٹن  نے کہاہے کہ الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ امریکی قوم تقسیم ہے، یہ وہ نتیجہ  نہیں،جس کی ہمیں توقع تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے  کہاکہ افسوس ہے کہ ہم الیکشن نہ جیت سکے، نتائج ہماری توقع سے بھی زیادہ  برعکس ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ حق اور سچ کیلئے کبھی شکست سے  مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم کسی ایک شخص  کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے تھی،امید ہے کہ ڈونلڈ امریکا کیلئے کامیاب  صدر ثابت ہوں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل