بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ ادری قبول کرلی

کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز مغرب کو آواران میں پاکستانی آرمی کی تیرتیج کیمپ پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ آواران میں مغرب کے بعد لباچ ڈنسر چوکی پر راکٹ حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ضلع آواران ہی میں لباچ برکت بازارچوکی ،جک چوکی اور دراسکی چوکو چوکی پر پاکستانی فوج پر اسنائپر حملے کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ کل دشت کے علاقے مچات میں پاکستانی فوج کے قافلے کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل