آواران:پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ ایک شہید،3 شدید زخمی

آواران آبادی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ وراکٹ بھاری ایک بلوچ فرزند شہید دو بچے زخمی۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستانی زمینی فوج نے آواران کے علاقے کلر میں میں آبادی پر شدید فائرنگ اور کئی راکٹ برسائے جس سے زائد ولد کچکول عمر 26 سال اسی وقت شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے دو بچے بھی زخمی ہیں،جنکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقوں کلر اور ریکن کے درمیان اچانک ایک زور دار دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کے ساتھ ہی ایک فوجی ٹرک کے پرزے ہوا میں اُڑ گئے جس کے فورا بعد فوجی اہلکاروں نے کلر آبادی پر فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا۔ جس سے زائد بلوچ شہید ہوئے اور فوج نے خواتین و بچوں کو انتہائی حد تک تشدد کا نشانہ بنایا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل