دشت میں خونی آپریشن جاری ، متعدد مال مویشی بمباری سے ہلاک

تربت کے دشت ھسادیگ میں خونی آپریشن جاری ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق فضائی بمباری سے سینکڑوں مال مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ گردو نواح کی بستیاں محاصرے میں ہیں ۔ مواصلاتی نظام مکمل بند ہے ۔فوج کے سینکڑوں کی تعداد میں مزید تازہ دم دستے گوادر اور تربت سے پہنچ گئے ہیں ۔دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج رہا ہے ۔فوجی اہلکار گھروں کے قیمتی سامان لوٹ مار کے بعد گھروں کو نذر آتش کر رہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے جن میں تینافراد کی شناخت امیر بخش ولد شئے محمد ،نبی بخش ولد علی محمداور محمد جان ولد مولابخش کے ناموں سے ہوگئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل