بی ایل اے نے فورسز پرمختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ   بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا ہے کہ 17  نومبر کی رات کوہلو کے علاقے ماوند باگار وڈھ میں بلوچ سرمچاروں نے سیکورٹی  فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ  گذشتہ شب کاہان کے قریبی علاقے چپی کچ کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں  سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے ۔ یہ بات انہوں نے پیر  کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ۔ ترجمان نے کہاکہ  اس کے علاوہ آج الصبح کوہلواور کاہان کے درمیانی علاقے ٹی لگوگ دف میں  سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ان تمام  واقعات کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے اورہماری کاروائیاں بلوچ وطن کی  آزادی تک جاری رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل