کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک


کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ نواحی  علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر دو نامعلوم مسلح افراد نے  ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوار عبدالحکیم نامی شخص ہلاک جبکہ  دوسرا میر وائس نامی شخص زخمی ہوگیا۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ بعد  میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک شخص کی لاش اور زخمی شخص کو سول  اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل