لاپتہ  افراد وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2516 دن ہو گئے

کوئٹہ  لاپتہ افراد وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2516 دن ہو گئے  اظہار یکجہتی کرنے والوں میں حب سے سول سوسائٹی کا ایک وفد لاپتہ افراد  وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  کے چارٹر کے مطابق تمام انسانوں کے ہر قسم کی بنیادی حقوق کے دفاع اور تحفظ  ضامن ہے جن میں ان کی قومی سیاسی، ثقافتی ، معاشرتی معاشی اور مذہبی آزادی  شامل ہے چونکہ تمام انسان آزاد اور حقوق وعزت کے اعتبار سے برابر پیدا ہو  تے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے  کہ اکہ انسانوں کو ہر قسم کی شخصی اور قومی غلامی کے خلاف اپنی جان ومال  آزاد کی دفاع اور ذاتی تحفظ کا حق حاسل ہے ہر اظہار رائے کی آزادی سمیت کسی  انسان کو جسمانی اذیت پہنچانا اور ذلت آمیزسلوک روا رکھنے کی قطعاًگنجائش  نہیں جن میں سندھی اور بلوچ بھی متاثر ہیں بلوچ قوم پر جبراًاپنی بالادستی  قائم کی تب سے آج تک بلوچ قوم کی بنیادی انسانی حقوق داؤ پر لگ چکا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل