پاکستانی  فوج اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج  اور ڈیتھ اسکواڈ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون  کے ذریعے کہا کہ جھاؤ زیرکان پاکستان آرمی کی دو گاڑی اور چار موٹر  سائیکلوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ جس میں دونوں گاڑیوں کو شدید  نقصان اور کئی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کئے۔ جھاؤ ہی میں گیارہ نومبر کو  زیلگ چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ مشکے رونجان  میں نیشنل پارٹی کی سرپرستی میں قائم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر حملہ  کیا۔ جس میں اْن کا کیمپ کمانڈر محمد نور اور اْس کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔  دوسرے کارندے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی  فوج سمیت ریاستی معاون کار اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار نشانے پر ہیں عوام ان  سے دور رہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل