آواران میں فورسز گاڑی کو ریموٹ بم سے نشانہ بنایا،تمام اہلکار ہلاک ہوئے،بی ایل ایف

کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ کے روزضلع آواران میں ریکن اور کلر کے درمیان سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے۔ بم کی زد میں آکر ایک گاڑی ناکارہ اور اُس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایک دفعہ پر حواس باختہ ہوکر اپنی شکست چھپانے کیلئے قابض فوج نے عام آبادی پر فائرنگ کی ، جس سے ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فوج آئے روز عام آبادیوں پر بمباری اور زمینی آپریشن میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل ہے کہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل