خاران میں آپریشن ،آبادی پر مارٹر گولے فائر 

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

 بلوچستان ، لہڑی میں بارودی سرنگ دھماکا، ایک شخص ہلاک

خاران میں فوجی آپریشن ، آبادی پر مارٹر گولے فائر ،ایک گھر کو نقصان ، عام افراد کی گرفتاری کی اطلاع۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے آج بروز جمعہ کو پاکستانی فوج نے خاران میں فوجی آپریشن کا آغاز کرکے آبادی پر مارٹر گولے فائر کئے جو نور بخش ملازئی نامی شخص کے گھر پر گرا جس گھر سمیت گاڑی کو نقصان پہنچا ۔جبکہ فورج گھر تلاشی لے رہی ہے ۔خواتین و بچوں پر تشدد سمیت کئی افراد کی گرفتاری بعد گمشدگی کی بھی اطلاعات ہیں۔جبکہ علاقہ مکمل فوج کے محاصرے میں ہے مکین محصور ہیں کوئی اپنے گھر سے نہیں نکل سکتا 

کوئٹہ بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ کوئٹہ سے پنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی تا ہم ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ۔حکام کے مطابق بولان کے علاقے پیشی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔کوئٹہ سے پنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ریلوے ٹریفک معطل کی گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا مزیدکا رروائی کی جا رہی ہے۔ 

لہڑی بلوچستان کے ضلع لہڑی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق لہڑی کے علاقے تنیا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے، تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل