لاپتہ  بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2513 دن ہو گئے



کوئٹہ لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2513 دن ہو گئے  اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں محمد شہی کمیٹی کے صدر حاجی محمد ہاشم نے اپنے  کابینہ کے ساتھ لاپتہ افراد، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور پھر  تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لو گوں کو اٹھا نے  ولاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ ایک عظیم انسانی المیہ  ہے بلوچ قومی جید کے اس دور میں چیئرمین غلام محمد بلوچ اور ان کے ساتھیوں  کی اغواء کے بعد سلسلہ تا حال جاری ہے شعراادبار دانشوروں، صحافیوں کے  استادوں کو ہر ادوار میں نشانہ بنا گیا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس  چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچ فرزندوں کے  بے باک قربانیوں کی بدولت بلوچ قوم دنیا میں اپنی قومی شناخت کی حیثیت کو  منوانے میں کامیاب ہو چکی ہے آئے روز سول آبادیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ  جاری ہے اور ہم اپنے جدوجہد کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے وقت اور حالات کا  تقاضا ہے کہ بلوچ قوم متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے لڑیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل