ایف ڈبلیواو مشینری کو نذر آتش،ریاستی مخبروں کو ہلاک کیا،بی ایل ایف

کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایف ڈبلیواو مشینری اور ریاستی مخبروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روزدشت کنچتی کراس پر سرمچاروں نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر کور (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کو پکڑ کر جلا ڈالا، اور ڈرائیور کوبلوچ مزدور ہونے کی وجہ سے تنبیہ کرکے چھوڑدیا گیا۔ آئندہ کوئی بھی ایسے منصوبوں میں سرکار کا ساتھ نہ دے بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہو گا ۔ یہ گاڑی ایف ڈبلیو او کی کریش پلانٹ سے کریش بھرکر گوادر جارہا تھا۔ پیر ہی کے روز دو ریاستی مخبروں کوسزا کے طور پر ہلاک کیا۔ نصیر ولد عبدالرحمان اور ولید ولد محمد خان کو سرمچاروں نے گرفتار کرکے پوچھ گچھ، اور اقبال جرم کے بعد موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔ یہ دونوں فوجی آپریشن اور آزادی پسندوں کو اغوا کرانے میں ریاست کے ساتھ براہ راست ملوث تھے۔ ان کو ایک دفعہ پہلے بھی گرفتار کرکے تنبیہ اور سمجھانے کے بعد رہا کیا تھا مگر وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آئے تھے،گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے معاون کاروں کو کسی صورت بھی نہیں بخشا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل