سی  پیک کے تجارتی قافلے پر بالگتر میں دوسرا حملہ کیاٹرالر کو نقصان  پہنچایا،بی ایل ایف


کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر  حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ چائنا سے نکل کر گوادر جانے والی  قافلے پر سرمچاروں نے ایک اور حملہ کرکے ایک ٹرالر کو نقصان پہنچایا۔یہ  حملہ کیچ کے علاقے ہوشاب اور بالگتر سہاکی کے درمیان لیڑا گری کے مقام پر  کیا گیا۔ حملے میں ایک ڈرائیور ہلاک اور سیکورٹی پر معمورچوکی پر فائرنگ سے  ایک آرمی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ قافلے کی سیکورٹی میں شامل جنگی ہیلی  کاپٹروں نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی مگر بہترین جنگی حکمت عملی سے  سرمچار محفوظ طریقے سے اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔ یہ قافلہ سخت  سیکورٹی میں مختلف علاقوں سے گزر کر چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)  کی تکمیل کو دکھانے کی کوشش ہے۔ ہزاروں فوجیوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے  بلوچستان سے گزارا جا رہا ہے، مگر سرمچار اِس کے خلاف آج بھی کمر بستہ ہیں ۔  گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات کو پنجگور کے علاقے شاہوکہن میں گرڈ اسٹیشن  کے قریب ایف ڈبلیو او کیمپ کی آرمی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں  سے حملہ کرکے قابض آرمی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ جمعرات کے روز  بیسمہ کے علاقے راغے بلوچ آباد میں پاکستانی آرمی پر سرمچاروں نے حملہ کر  کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا،جن میں ایک اہلکار بسیمہ  ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہلاک ہو گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل