کیچ و آواران اضلاع میں آپریشن جاری ،لوگ محصور،ہلاکتوں کا خدشہ

مشکے کیچ و آاوارن اضلاع میں فوجی آپریشن جاری ، لوگ محصور، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ،متعددا فراد حراست بعد لاپتہ ،کئی گھرنذر آتش۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار دنوں سے کیچ وآوارن اضلاع میں پاکستانی فوجی کی زمینی و فضائی بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔اطلاعات ہیں کہ آج بروز جمعرات کوآوارن و کیچ اضلاع کے علاقوں بدرنگ سے لیکر گیشکور اور کولواہ تک مکمل فوجی آپریشن جاری ہے ۔8ہیلی کاپٹریں فضائی گشت ے ساتھ ساتھ آبادیوں پر شیلنگ کر رہے ہیں جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز بھی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارے گئے ہیں ۔دو دنوں سے لوگ مکمل محصور ہیں کسی کو باہر جانے اور آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔مواصلاتی نظام مکمل جام کردیا گیا ہے ۔50گاڑیوں پر مشتمل زمینی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے گھر گھر تلاشی اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے ،جبکہ متعدد افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا اور کئی گھروں کو نذرّ تش بھی کیا گیا ہے ۔ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ کئی مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل