ڈیرہ بگٹی :بارودی سرنگ دھماکا،2اہلکارہلاک ، آپریشن سے 4فراد حراست بعد لاپتہ

ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں قبائلی امن لشکر کے2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ لیویز کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب قبائلی امن لشکر کے دو اہلکار نوزو ہوتکانی اور بگو ہوتکانی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل نا معلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسری طرف ڈیرہ بگٹی کے علاقوں چھبدر اور لیڑو پٹی میں فوج نے آپریشن کر کے4 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل