بی۔آر۔ایس۔او کے ڈپٹی آرگنائزر دودا بلوچ اپنے عہدے اور تنظیم سے مستعفی۔

کوئٹہ بی آر ایس او کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر دودا بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی مسائل، کمزوریوں اور لیڈر شپ کی غیر سنجیدگی کی بناء پر میں اپنے عہدے اور بی آر ایس او سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس او میں موجود کمزوریوں،مسائل اور قبائلیت، گروہیت و علاقائیت جیسے پنپنے والے رجحانات کو دیکھتے ہوئے ان سے لیڈر شپ کو ہر وقت آگاہی دیتے ہوئے ان پر سنجیدگی سے غور کرنے اور ان کو حل کرنے پر زور دیا۔ لیکن لیڈر شپ نے تنظیمی کمزوریوں اور مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ لیڈر شپ کے ساتھ مل کر ان کمزوریوں، مسائل اور غلط رجحانات کو حل کروں۔ لیکن دوسری جانب سے میری ان کوششوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنا پر میں تنظیم کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ اور بہت جلد کسی دوسری حقیقی آزادی پسند سیاسی تنظیم میں شمولیت اختیار کرکے جدوجہد آزادی جاری رکھوں گا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل