کیچ دشت طویل ترین فوجی آپریشن جاری،سینکڑوں لاپتہ 80 کی شناخت ہو گئی

تربت  دشت کیچ میں پاکستانی فوج کا طویل ترین آپریشن جاری،کئی گھر  نذر آتش،متعددا فراد ہلاک،سینکڑوں حراست بعد لاپتہ ،80کی شناخت  ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نومبر کے پہلے ہفتے میں  پاکستانی فوج کی جانب سے ایک طویل ترین آپریشن کا آغاز کیا گیا۔جس سے اب تک  موصول اعداود و شمار کے مطابق سینکڑوں افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا  جن میں 80کی شناخت ہوگئی۔ضلع گوادر سے ملحق علاقہ دشت جو چائنا پاکستان  اقتصادی راہداری کا اہم روٹ ہے پاکستانی فوج نے حسب روایت سی پیک روٹ پر  پڑنے والے تمام آبادیوں کو فوجی آپریشن وبربریت کا نشانہ بنا کرانہیں نقل  مکانی سے مجبور کیا ہے۔ضلع کیچ کے علاقے دشت کے گردونواح اور مضافاتی  علاقوں میں نومبر کے پہلے ہفتے میں ایک طویل ترین فوجی آپریشن کا آغاز کیا  جو ہنوز جاری ہے ۔سنگر کو موصولہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک سینکڑوں لوگوں  کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا جبکہ کئی لاشیں بر آمد کی گئیں جنکو فوج نے  حراست بعد لاپتہ کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیاتھا۔پاکستانی  فوج کی آپریشن کے نام پر جاری اس بربریت میں سینکڑوں گھروں کو جلایا گیا  اورمال مویشی سمیت گھروں کے قیمتی سامان لوٹ لئے گئے جبکہ سینکروں کی تعداد  میں لوگ نقل مکانی کر کے تربت ،گوادراور دیگر علاقوں میں چلے گئے۔فوج کے  ہاتھوں لاپتہ کئے گئے 80افراد کی شناخت دودا ولد مراد محمد، شعیب ولد مراد  محمد، خالدولد لعل بخش،،عارف ولد وشدل،،ناصر ولد نذر محمد،،شبیرولد  صوالی،،شعیب ولدگزّی،،سعید ولد گزّی ،،اعجاز ولد جامی، وحید ولد کمال،زاہد  ولد رحمت،چاکر ولد پھلان ،،دو شمبے ولد بہادر،سمیر ولد عبدالحمید،حمید ولد  ابراہیم،نعیم داد محمد،،نصرت دوست محمد،علم حاجی ملا،،نذیر مصطفی،،رفقی  غلام رسول،،نادل حاجی حاصل ، خالد غلام رسول،نسیم کریم بخش،ستر سالہ حاجی  کرم شاہ پشمبے، عبدالکریم ولد کرم شاہ، ،ایوب ولد کرم شاہ،ملا محمد ولد کرم  شاہ،وحید ولد عبدالرحیم ،ستار ولد عبدالرحیم،حامد ولد سلیم،شریف ولد  فقیر،لال جان ولدسیٹھ احمد، اکرم دوست محمد،بدل ولد سئیکی،وحید ولد  سئیکی،حبیب ولد فقیر،اقبا ل ولد حسین،نصیر ولدجان محمد،سمیر ولد جان  محمد،حمزہ ولد شاھداد،اللہ بخش ولد مراد جان ،نسیم ولد سخی داد،حلیم ولد  سخی داد،نسیم ولدصالح محمد،عزیز ولد کریم بخش،سلمان ولد رشید،شریف ولد  دلمراد،نیاز ولد ابراہیم ،باسط ولد ابراہیم ،ریاض ولد داد محمد،فضل ولد داد  محمد،ندیم ولد عبدالکریم ،مجید ولد خداداد،وحید،محمدولد اقبال، عبدالکریم  ولد غلام قادر،عبدالحئی ولد اقبال ،فہدولد اقبال، یعقوب ولد شاہ مراد،لیاقت  ولد شہداد،زاہد ولد ھاجی ابراہیم،راشد ولد حاجی ابراہیم،ثنا اللہ ولد سید  محمد،شاہو ولد سید محمد ، جابر ولد رشید،ستر سالہ غلام شاہ بلال ،یونس ولد  غلام شاہ،مراد شیر محمد،صابر ولدجامی،پرویز مراد بخش،رشید عثمان ، ستر سالہ  عثمان ولد باہوٹ، حمل مراد بخش،خالد ابراہیم، ارشاد حاصل، نیاز ولد محمد  حیات، نثارولدشاہداد،راشدولدابراہیم،عبیدولد عبدالصمد ،سراج ولدحاصل،عبید  ولدشے محمدکے ناموں سے ہوگئی۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل