سی  پیک تجارتی قافلے پر ناگ میں مسلح افراد کا حملہ ،جھڑپ جاری

کوئٹہ   بلوچستان میں سی پیک تجارتی قافلے پر مسلح افراد کاحملہ،جھڑپ  جاری،تفصیلات کے مطابق آج بروزبدھ کو 70گاڑیوں پر مشتمل چائنا پاکستان  اقتصادی راہداری کی تجارتی قافلے بلوچستان کے علاقے ناگ میں مسلح افراد نے  حملہ کردیا جس سے قافلے کی سیکورٹی کے لئے معمور فورسز اور مسلح افرادمابین  جھڑپ جاری ہے جبکہ قافلے کو ناگ کے مقام پر روک دیا گیاہے ۔ا قافلے کی  گاڑیوں کوبھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔واضع رہے کہ چائنا پاکستان  اقتصادی راہداری قافلہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلات سے گذرا ہے اورجس  علاقے سے بھی یہ قافلہ گزرا سیکورٹی بنیاد پر اس علاقے کو مکمل سیل کردیا  گیا تھا۔سی پیک کی مذکورہ تجارتی قافلے کی سیکورٹی کی ذمہ داری مکمل  پاکستان آرمی سنبھال رہی ہے اور اس قافلے کو غیر معمولی سیکورٹی دی گئی ہے  لیکن اس کے باوجو د اس پر مسلح افرادکا حملہ پاکستانی فوج کی سیکورٹی پر  سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ 70گاڑیوں پر مشتمل یہ تجارتی قافلہ سی پیک کی پہلی  تجارتی بنیاد کرار دیا جارہا ہے اور 13نومبر کواس قافلے کو گوادر پہنچنا  ہے جہاں ایک بڑی تقریب کا انعقاد ہونا تھا۔اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد اور  سیکورٹی فورسز مابین جھڑپ جاری ہے جس بھاری جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر  کیا جارہا ہے

کوئٹہ ( سنگر نیوز) بلوچستان میں سی پیک تجارتی قافلے پر مسلح افراد کاحملہ،جھڑپ جاری،تفصیلات کے مطابق آج بروزبدھ کو 70گاڑیوں پر مشتمل چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تجارتی قافلے بلوچستان کے علاقے ناگ میں مسلح افراد نے حملہ کردیا جس سے قافلے کی سیکورٹی کے لئے معمور فورسز اور مسلح افرادمابین جھڑپ جاری ہے جبکہ قافلے کو ناگ کے مقام پر روک دیا گیاہے ۔ا قافلے کی گاڑیوں کوبھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔واضع رہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری قافلہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلات سے گذرا ہے اورجس علاقے سے بھی یہ قافلہ گزرا سیکورٹی بنیاد پر اس علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔سی پیک کی مذکورہ تجارتی قافلے کی سیکورٹی کی ذمہ داری مکمل پاکستان آرمی سنبھال رہی ہے اور اس قافلے کو غیر معمولی سیکورٹی دی گئی ہے لیکن اس کے باوجو د اس پر مسلح افرادکا حملہ پاکستانی فوج کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ 70گاڑیوں پر مشتمل یہ تجارتی قافلہ سی پیک کی پہلی تجارتی بنیاد کرار دیا جارہا ہے اور 13نومبر کواس قافلے کو گوادر پہنچنا ہے جہاں ایک بڑی تقریب کا انعقاد ہونا تھا۔اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز مابین جھڑپ جاری ہے جس بھاری جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ - See more at: http://dailysangar.com/home/page/3336.html#sthash.xh6RrtxF.dpuf

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل