فورسزکیساتھ جھڑپ میں ایک ساتھی شہید، 2مخبر ہلاک کئے،بی ایل اے

کوئٹہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلایٹ  فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 21تاریخ کی شب کاہان میں  فورسز نے ہمارے کیمپ کے گھیراو کی کوشش کی بر وقت جوابی کاروائی و حکمت  عملی کے تحت فورسزکی پیش قدمی کو روکتے ہوئے ان کے ساتھ شدید نوعیت کی  جھڑپیں ہو ئیں جس سے فورسزکو بھاری جانی نقصان کا سامناکرنا پڑا جبکہ کیمپ  کا دفاع کرتے ہوئے ان جھڑپوں میں بی ایل اے کا ایک سرمچاربھی شہید ہوا ۔  اسکے علاوہ سانگان میں سیکورٹی فورسز کے لئے مخبری کرنے والے جان محمد اور  اسلم کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے علاقے میں مخبری کے نیٹ ورک کے بارے میں  اہم انکشافات کیے ، تمام جرائم کے اعتراف کے بعد آج ان مخبروں کی سزا ئے  موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل