کیچ دشت میں ایک ہفتے دوران 16فوجی آپریشن ،60فراد حراست بعد لاپتہ


تربت پاکستانی فوج کا ایک ہفتے میں دشت میں 16آپریشن ،60افراد حراست بعد  لاپتہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت کے گردو نواح کے علاقوں میں  پاکستانی فوج نے8نومبر سے لیکر 18نومبر تک ایک ہفتے کے دوران 16فوجی آپریشن  کئے ۔جس میں 60افرادکو حراست بعد لاپتہ کیا گیا جن کی تاحال کسی قسم کی  کوئی خبر نہیں جبکہ آپریشنز دوران متعدد افراد کو حراست بعد تشدد کرکے چھوڑ  دیا گیا اور خواتین وبچوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔گھرو ں میں لوٹ مار  کرکے متعدد گھر نذر آتش کئے گئے جبکہ گھروں کے قیتی سامان سمیت علاقے کے  لوگوں کو استعمال میں موٹر سائیکل ،گاڑیاں اور ٹریکٹر بھی لوٹ کر لے  گئے۔ایک ہفتے کی متواتر آپریشن سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔پاکستانی  فوج کی جانب سے ایک ہفتے میں کئے گئے آپریشن کی تفصیلات سنگر نے حاصل کئے  جو یوں ہے ۔8نومبر کوعلی الصبح دشت کے علاقے مچی میں پاکستانی فوج نے  آپریشن کرکے ستر سالہ غلام شاہ،بلال ،یونس ولد غلام شاہ،مرد شیر محمد،صابر  ولدجامی،پرویز مراد بخش،رشید عثمان اور ستر سالہ عثمان ولد باہوٹ کو حراست  بعد لاپتہ کیا۔جبکہ دوسرے روز سب کو رہا کیا گیا لیکن صابر تاحال لاپتہ  ہیں۔8نومبر کی شام کو دشت کے علاقے پٹوک میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے  حمل مراد بخش،خالد ابراہیم اور ارشاد حاصل نامی 3افراد حراست میں لیکر  لاپتہ کئے جبکہ چوتھے دن انہیں رہا کیا گیا۔10نومبر علی الصبح دشت کے علاقے  گوہرگ گرّ میں فوج نے آپریشن کرکے نیوز محمد حیات نامی شخص کو اغوا  کیا۔10نومبر کو دوپہر کے وقت فوج نے دشت پرنٹ بازار میں آپریشن کیا۔10نومبر  کو بوقت شام دشت جان محمد بازار میں فوج نے آپریشن کرکے نثار شاہداد،راشد  ابراہیم ،عبید عبدالصمد ،سراج حاصل،عبید شے محمدنامی 5افراد کو حراست میں  لیکر لاپتہ کیا ۔چار روز بعد4افراد رہا کئے جبکہ سراج نامی شخص تاحال لاپتہ  ہیں۔ 11نومبرکو دشت جتّانی بازار میں فوج نے آپریشن کرکے مسلم عبدالمجید  اور عبدالمجید کتب نامی دو باپ بیٹوں کو حراست بعد لاپتہ کیا۔13نومبر کو  علی الصبح دشت باہوٹ چات میں فوج نے آپریشن کرکے دودا مراد محمد اور شعیب  مراد محمد نامی دو بھائیوں کو حراست بعد لاپتہ کیا۔13نومبر کو دوپہر کے وقت  دشت درچکو میں فوج نے آپریشن کرکے خالدلعل بخش،عارف وشدل ،ناصر نذر  محمد،شبیر صوالی،شعیب گزّی،سعید گزّی ،اعجاز جامی اور وحید کمال نامی  8افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا۔14نومبر کو علی الصبح فوج نے دشت گوہرگ  حسین بازار میں آپریشن کرکے زاہد رحمت نامی ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ  کیا۔بعد ازاں گوہرگ باغ اور کپکپار زریں بازار میں آپریشن کرکے گھروں میں  لوٹ مار کیا۔14نومبر کو دوپہر کے وقت فوج نے بل نگور میں آپرشین کرکے چاکر  پھلان ،دو شمبے بہادر،سمیر عبدالحمیداورحمید ابراہیم نامی 4افراد کو حراست  میں لیکر لاپتہ کیا۔17نومبر کو علی الصبح دشت پنودی اور کینال میں فوج نے  آپریشن کرکے نعیم داد محمد،نصرت دوست محمد،علم حاجی ملا،نذیر مصطفی،رفقی  غلام رسول،نادل حاجی حاصل اور خالد غلام رسول نامی 7افراد کو حراست میں  لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جن میں تین اسکو ل ٹیچر ہیں۔حراست میں  لئے گئے یہ افرادرات کو رہا کردیئے گئے۔18نومبر کو علی الصبح دشت ملائی  نگور،چاتیگ بازار،حاجی کرم شاہ بازار،پھلان بازارمیں فوج نے آپریشن کرکے  5افرادنسیم کریم بخش اورستر سالہ حاجی کرم شاہ پشمبے کو ان کے تین بیٹو ں  عبدالکریم ،ایوب اور ملا محمد کو حراست بعد لاپتہ کیا۔بعد ازاں حاجی کرم  شاہ اور اس کا ایک بیٹا ملا محمد کو چھوڑ دیا گیا۔18نومبر کو دوپہر کے وقت  فوج نے دشت ہورمیں آپرشین کرکے 26افراد حراست بعد لاپتہ کئے۔جن کی شناخت  بدل سئیکی،وحید سئیکی،حبیب فقیر،اقبا ل حسین ،نصیر جان محمد،سنیرجان  محمد،حمزہ شاھداد،الہ بخش مراد جان ،نسیم سخیدار،حلیم سخیدار،نسیم صالح  محمد،عزیز کرم بخش،سلمان رشید،شریف دلمراد،نیاز ابراہیم ،باسط ابراہیم  ،ریاض داد محمد،فضل داد محمد،ندیم عبدالکریم ،مجید خداداد،وحید عبدالرحیم  ،ستار عبدالرحیم ،حامد سلیم ،شریف فقیر،لال جان سیٹھ احمد اور اکرم دوست  محمد کے ناموں سے کی گئیں۔جبکہ فوج نے آپریشن کے بعد علاقے میں لوٹ مار کر  کے پانچ گاڑیاں ،6موٹر سائیکل اور ایک ٹریکٹر اپنے ساتھ لے گئے۔18نومبر کو  دن کے تین پہر کے وقت فوج نے آپریشن کرکے عبدالکریم ولد غلام قادر جو کروس  تنک نامی علاقے کا رہائشی تھا کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا۔18نومبر کو رات  ساڑھے گیارہ بجے فوج نے دشت جان محمد بازار میں آپریشن کرکے 10افراد کو  حراست بعد لاپتہ کیا جن کی شناخت نور محمد اقبال ،عبدالحئی اقبال ،فہد  اقبال ،یعقوب شاہ مراد،لیاقت شہداد،زاہد ھاجی ابراہیم ،راشد حاجی ابراہیم  ،ثنا اللہ سید محمد،شاہو سید محمد اور جابر رشید کے ناموں سے کی گئی۔ 


Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل