سبی سے 10افراد اغوا،2 قتل،لورائی سے 1 ہلاک

کوئٹہ  بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے 10 افراد کو  اغوا کر لئے جن میں سے8 افراد کو چھوڑ دیا جبکہ2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔  اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے سانگان کے قریب نامعلوم افراد نے 10 افراد  کو اغوا ء کر کے لے گئے جن میں سے8 افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ2 افراد امام  داد اور جان محمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا دونوں افراد کی لاشیں قریبی  پہاڑی سے ملی ہیں اور دونوں کا تعلق سانگان سے بتایا جا تا ہے ۔دریں  اثناضلع لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔  تفصیلات کے مطابق بدھ کوضلع لورالائی کے علاقے تحصیل روڈ پر نامعلوم  افرادنے فائرنگ کرکے محمد خان نامی شخص کوہلاک کردیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل